اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ملا فضل اللہ نے اپنے کل رات کے ایک پیغام میں، طالبان گروہ کو، دہشت گرد گروہ داعش سے جدا بتایا اور کہا کہ اس گروہ کا اصلی مقصد صرف حکومت پاکستان کے ساتھ جنگ کرنا ہے۔طالبان کے سرغنہ نے اس پیغام میں مزید کہا کہ یہ گروہ فی الحال پاکستانی سرحد سے باہر اپنے افراد کو بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔پاکستانی طالبان گروہ نے ایسے میں داعش کے لئے اپنی حمایت پر مبنی خبروں کو مسترد کیا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ نے اتوار کو یہ کہا تھا کہ پاکستانی طالبان نے ایک بیان میں صراحت سے داعش سے ملحق ہونے کی خبر دی ہے۔پاکستان میں داعش کے دہشت گردانہ حملوں کے امکان کی خبر شائع ہونے کےبعد اسلام آباد نے سکورٹی انٹلی جنس کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کو کہا ہے ۔
.......
/169